فیس ری ایمبرسمنٹ کے بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ: بی آر ایس وی کی جانب سے ضلع کلکٹر نرمل کو یادداشت کی پیشکشی




 رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز | 27 اپریل 2024: ریاست میں تعلیمی فنڈز اور فیس ری ایمبرسمنٹ کے زیر التواء بقایاجات کی جلد از جلد ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے بھارت راشٹرا سمیتی ودیارتھی وبھاگ (BRSV) ضلع نرمل کی جانب سے ایک وفد نے آج ضلع کلکٹر سے ملاقات کی اور انہیں ایک تفصیلی احتجاجی یادداشت پیش کی۔ اس موقع پر تنظیم کے ذمہ داران پوجارم مہیش اور مرزا شعیب نے تعلیمی مسائل پر توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث طلبہ کو اپنی اصل اسناد کے حصول میں دشواریوں کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ان کے مستقبل کے تعلیمی و پیشہ ورانہ منصوبے متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے گزارش کی کہ وہ طلبہ کے وسیع تر مفاد میں اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حکومت تک پہنچائیں تاکہ غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ہزاروں طلبہ اپنی اعلیٰ تعلیم اور ملازمتوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کر سکیں اور ریاست کے تعلیمی نظام میں بہتری آسکے۔ یادداشت پیش کرنے والے وفد نے اس امید کا اظہار کیا کہ متعلقہ حکام اس اہم انسانی اور تعلیمی مسئلے پر ہمدردانہ غور کرتے ہوئے جلد مثبت اقدامات کریں گے تاکہ طلبہ کی بے چینی ختم ہو سکے۔ اس موقع پر بی آر ایس وی کے دیگر اراکین اور کثیر تعداد میں طلبہ بھی موجود تھے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post