نرمل: محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیرِ اہتمام سہ روزہ 'ارائیو-الائیو' مہم کا شاندار اختتام، ڈرائیوروں کے لیے طبی کیمپ اور بیداری پروگرام کا انعقاد
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز | 19 اپریل 2026 ضلع نرمل میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیرِ اہتمام گزشتہ تین دنوں سے جاری خصوصی مہم ’ارائیو-الائیو‘ (Arrive-Alive) ہفتہ کے روز اپنے تمام تر مقاصد کی تکمیل کے ساتھ بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوگئی، جس کے آخری مرحلے میں ضلعی ٹرانسپورٹ دفتر میں ڈرائیوروں کے لیے ایک خصوصی آنکھوں کے طبی معائنے کا کیمپ منظم کیا گیا جہاں ماہرینِ چشم نے تقریباً 150 ڈرائیوروں کی بصارت کا معائنہ کرتے ہوئے انہیں ضروری طبی مشورے اور ادویات فراہم کیں۔ اس موقع پر منعقدہ بیداری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسر درگا پرساد، ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راجیندر، اور ڈی ای او بھوجنا نے سڑکوں پر بڑھتے ہوئے حادثات کے سدِ باب کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری، مقررہ رفتار کی پابندی اور نشہ آور اشیاء سے اجتناب کو ناگزیر قرار دیا اور زور دے کر کہا کہ انسانی زندگی کی حفاظت ہر شہری کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس تقریب میں محکمہ ٹرانسپورٹ اور صحت کے اعلیٰ حکام سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی، جس نے عوام بالخصوص ڈرائیور برادری میں تحفظِ سفر کے حوالے سے ایک نیا شعور بیدار کیا ہے۔