تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم: گورنر اور وزیراعلیٰ کی لوک بھون میں اہم ملاقات



 رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز | 19/ اپریل 2026: ریاست تلنگانہ کے گورنر شیو پرتاپ شکلا سے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے لوک بھون میں مصلحتی ملاقات کی، جس میں وزیر آئی ٹی و صنعت ڈی سریدھر بابو اور رکنِ راجیہ سبھا ویم نریندر ریڈی بھی شریک تھے؛ اس اہم نشست میں تعلیمی شعبے کی ہمہ جہت ترقی اور بالخصوص آئندہ 12 جون کو ایل بی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے ریاستی سطح کے شعور بیداری پروگرام کی تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جہاں گورنر نے نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک کلیدی تجویز پیش کی کہ تمام اسکولوں اور کالجوں میں داخلوں کے وقت ہی طلبہ سے منشیات سے دور رہنے کا باضابطہ حلف لیا جائے، جس پر وزیراعلیٰ نے تعظیمی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان تجاویز کو فوری طور پر عملی جامہ پہنانے اور ریاست گیر سطح پر انسدادِ منشیات مہم کو مزید مستحکم کرنے کا مکمل یقین دلایا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post