کانگریس قائدین کی کلکٹر نرمل بھویش مشرا سے ملاقات؛ گلدستہ پیش کر کے تہنیتی پیش کش


 رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز | مورخہ: 28 اپریل 2026—ضلع نرمل کے نو منتخب کلکٹر بھویش مشرا کے باضابطہ طور پر جائزہِ عہدہ لینے کے پُر مسرت موقع پر نرمل حلقہ اسمبلی کے کانگریس انچارج کوچاڈی سری ہری راؤ نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی اور روایتی شائستگی کے ساتھ گلدستہ پیش کرنے کے علاوہ شال پوشی کرتے ہوئے ان کی تقرری کا پُر زور خیر مقدم کیا۔ اس دوران ضلع کی ہمہ جہت تعمیر و ترقی، انتظامی استحکام اور عوامی مسائل کے فوری تدارک کے حوالے سے باہمی اشتراک و تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ حکومتی ثمرات نچلی سطح تک پہنچائے جا سکیں، اس باوقار تقریبِ تہنیتی میں اے ایم سی چیئرمین بھیم ریڈی، میونسپل وائس چیئرمین اپالا گنیش چکرورتی، چیئرمین ضلع لائبریری ارجمن علی، سارنگاپور مارکیٹ کمیٹی چیئرمین عبداللہادی اور سابق چیئرمین لائبریری ایروتھو راجیندر سمیت دیگر سرکردہ قائدین نے شرکت کرتے ہوئے کلکٹر موصوف کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا تاکہ ان کی قیادت میں ضلع نرمل ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو سکے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post