جگتیال میں بی آر ایس کا جلسہِ عام: کے سی آر کا تاریخ ساز خطاب کل، عوامی جوش و خروش عروج پر


جگتیال: 19 اپریل (سید غوث، نمائندہ آوازِ نرمل): تلنگانہ کی ہمہ جہت ترقی کے علمبردار اور بی آر ایس کے سربراہ جناب کے چندر شیکھر راؤ کی بصیرت افروز قیادت میں کل 20 اپریل کو شام 4 بجے مقامی کالج گراؤنڈ میں ایک عظیم الشان عوامی جلسہ منعقد ہونے جا رہا ہے، جس کے ذریعے ریاست کی تعمیرِ نو اور عوامی فلاح کے عزم کو نئی جلا بخشی جائے گی۔ آوازِ نرمل نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بی آر ایس قائد محمد عبدالباری نے عوام الناس سے اس تاریخی اجتماع میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر نے اپنے دورِ اقتدار میں نہ صرف کسانوں اور مزدوروں کی تقدیر بدلی بلکہ اقلیتی طبقے کی تعلیمی و معاشی خوشحالی کے لیے شادی مبارک، اقامتی اسکولوں کا قیام اور ائمہ و مؤذنین کے لیے اعزازی وظائف جیسے انقلابی اقدامات کر کے ملک بھر میں ایک مثالی سیکولر ریاست کی بنیاد رکھی۔ اس موقع پر سابق وزیر ٹی جیون ریڈی کی موجودگی سیاسی اتحاد اور عوامی یکجہتی کے نئے باب کا پیش خیمہ ثابت ہوگی؛ لہٰذا جگتیال کی غیور عوام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کثیر تعداد میں اس جلسے کو کامیاب بنا کر ریاست کے تابناک مستقبل کی ضمانت بنیں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post