کانگریس ضلعی مجلسِ عاملہ کی حلف برداری: نرمل میں سیاسی سرگرمیوں کا نیا باب، جُنید میمن کا بطور ضلع جنرل سکریٹری انتخاب



5 اپریل 2026 | نمائندہ: فاضل ہاشمی (آوازِ نرمل نیوز) — ضلع نرمل کے ڈی سی سی ہیڈ کوارٹر میں آج ضلعی مجلسِ عاملہ کا ایک انتہائی پُر اثر اور تاریخی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی سی سی صدر و رکنِ قانون ساز کونسل جناب بمہہ مہیش کمار گوڑ نے بطورِ خاص شرکت کی۔ اس پُروقار تقریب کے دوران جہاں نو منتخب اراکین نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا، وہی پی سی سی صدر کے دستِ مبارک سے ضلع کی ہردلعزیز اور متحرک شخصیت جُنید میمن نے ضلع جنرل سکریٹری کا باضابطہ تقرر نامہ حاصل کیا۔ جُنید میمن کی شخصیت اپنی شرافت، بلند اخلاقی اور عوامی کاموں میں ہمہ وقت پیش پیش رہنے کی وجہ سے ضلع بھر میں ایک منفرد پہچان رکھتی ہے۔ ان کا شمار ان مخلص قائدین میں ہوتا ہے جو سیاست کو ذاتی مفاد کے بجائے عوام کی فلاح و بہبود اور ان کی ہرممکن دادرسی کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ اس موقع پر خاناپور کے رکنِ اسمبلی جناب ویدما پٹیل اور ڈی سی سی صدر نے جُنید میمن کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی شمولیت سے پارٹی کو نچلی سطح تک غیر معمولی استحکام حاصل ہوگا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق جُنید میمن جیسے باصلاحیت اور سنجیدہ فکر نوجوان کا انتخاب ضلع کی سیاست میں ایک مثبت اور تعمیری باب کا اضافہ ہے، جس سے کارکنوں میں نیا جوش و ولولہ پیدا ہوا ہے۔ تقریب کے اختتام پر تمام حاضرین نے جُنید میمن کو اس نئی ذمہ داری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

Post a Comment

Previous Post Next Post