اہم خبر: وزیرِ اعلیٰ کے دورۂ باسر کے باعث کل 'عوامی شکایات کا پروگرام' منسوخ


 

نرمل: 05 اپریل (رپورٹ: فاضل ہاشمی، نمائندہ آوازِ نرمل نیوز) ضلع کلکٹر نرمل محترمہ ابھیلاشا ابھینو نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے ضلع کے عوام کو مطلع کیا ہے کہ ریاست کے وزیرِ اعلیٰ کے کل بروز پیر، 6 اپریل 2026 کو باسر کے طے شدہ سرکاری دورے اور انتظامی مصروفیات کے باعث ضلع کلکٹریٹ میں منعقد ہونے والا ہفتہ واری عوامی شکایات کے ازالے کا پروگرام یعنی 'پراجا وانی' منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ضلع کلکٹر نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ پوری ضلعی انتظامیہ وزیرِ اعلیٰ کے دورے کے انتظامات اور پروٹوکول کی انجام دہی میں مصروف رہے گی، جس کی بنا پر عوامی عرضیوں کی سماعت کا یہ پروگرام کل منعقد نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے عوام الناس سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس تبدیلی کو ملحوظِ خاطر رکھیں اور کل کے بجائے اگلے مقررہ دن پر اپنے مسائل کے حل کے لیے کلکٹریٹ سے رجوع کریں۔ کلکٹر نے اس انتظامی فیصلے پر شہریوں سے تعاون کی خواہش کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post