





04 اپریل 2026 | آوازِ نرمل نیوز ڈیسک: انسانیت کی خدمت اور غریب و متوسط طبقے کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے عزم کے ساتھ، نیو لکشمی ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل کی جانب سے خدمتِ خلق کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ اس مشن کے تحت پہلا کامیاب میڈیکل کیمپ 'بنگل پیٹ' میں منعقد کیا گیا تھا، جس کے بعد آج دوسرے مرحلے میں 'نائیڈو واڑہ' (Nayuduwada) میں ایک عظیم الشان فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا، جو عوامی جوش و خروش کے باعث ایک 'گرینڈ سکسس' ثابت ہوا۔ اس موقع پر 'آوازِ نرمل نیوز' کے ایڈیٹر ان چیف عثمان بن عقیل (پروپرائٹر: یافع سی سی ٹی وی سیکیورٹی سسٹم) نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ انہوں نے کیمپ کے معائنے کے دوران ڈاکٹروں اور انتظامیہ سے بات چیت کی اور وہاں موجود مریضوں سے ان کے تاثرات دریافت کیے۔ عوام نے ہاسپٹل کی جانب سے فراہم کردہ مفت خدمات کو بیحد سراہا اور اسے علاقے کے لیے ایک بڑی راحت قرار دیا۔
اس کیمپ کی خاص بات یہ رہی کہ یہاں نہ صرف مریضوں کا ماہرانہ معائنہ کیا گیا، بلکہ مفت ادویات (Tablets) کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دل کی جانچ کے لیے ای-سی-جی (ECG) اور تمام ضروری بلڈ ٹیسٹ بھی مکمل طور پر مفت انجام دیے گئے۔ ہاسپٹل کی پوری ڈاکٹرز ٹیم، نرسنگ اسٹاف اور میڈیکل عملے نے دن بھر تندہی سے اپنی خدمات انجام دیں، جبکہ مینجمنٹ ڈائریکٹرز جناب سریش ریڈی جی، شرون ریڈی جی اور ناگیندر جی کی زیرِ نگرانی تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ مقامی کونسلرز اور نمائندہ شخصیات نے بھی ہاسپٹل انتظامیہ کی اس بے مثال انسانی ہمدردی کی ستائش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ نیو لکشمی ہاسپٹل میں ہر پیر (Monday) کو 'فری او-پی' کی سہولت مستقل طور پر دستیاب رہے گی۔ مزید برآں، یہ اعلان بھی کیا گیا کہ اس سلسلے کا تیسرا عظیم الشان فری میڈیکل کیمپ آنے والے اتوار، 12 اپریل 2026 کو 'کبوتر کمان' کے علاقے میں منعقد کیا جائے گا۔