سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر وینوگوپالا چاری کے ہاتھوں جے سی آئی 'نرمل اسپورتھی' کا پُروقار آغاز، بانی صدر وڈیکر لکشمن کی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین



 رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز، : 12 اپریل 2026، نمائندہ: فاضل ہاشمی، شہرِ نرمل کی سماجی اور تعمیری تاریخ میں ایک اور سنہری باب کا اضافہ اس وقت عمل میں آیا جب جے سی آئی (JCI) کی نئی شاخ 'نرمل اسپورتھی' کی پہلی تنصیب کی افتتاحی تقریب نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں سابق مرکزی وزیر و ممتاز سیاستدان ڈاکٹر سمندرلا وینوگوپالا چاری نے بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کر کے تقریب کی رونق کو دوبالا کر دیا۔ اپنے خطابِ سعید میں ڈاکٹر وینوگوپالا چاری نے تنظیم کے اغراض و مقاصد کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی فکری تربیت اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے جے سی آئی جیسے پلیٹ فارمز وقت کی اہم ضرورت ہیں، انہوں نے بانی صدر جے سی وڈیکر لکشمن کے جذبے کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ ان کی متحرک قیادت میں یہ تنظیم ضلع بھر میں خدمتِ خلق کی نئی مثالیں قائم کرے گی۔ تقریب کے دوران بانی صدر جے سی وڈیکر لکشمن نے سابق مرکزی وزیر کی آمد کو تنظیم کے لیے ایک تاریخی سنگ میل اور باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور واضح کیا کہ ڈاکٹر صاحب کی سرپرستی اور ان کے بصیرت افروز کلمات ہمارے تمام اراکین کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوں گے، جس کے ذریعے ہم معاشرے کے پسماندہ طبقات کی خدمت اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مشن کو پوری لگن اور عزمِ صمیم کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔ اس موقع پر معززینِ شہر، سیاسی و سماجی شخصیات اور تنظیم کے اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے جے سی آئی نرمل اسپورتھی کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے نئی ٹیم کو اپنی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا، جس سے یہ تقریب نہ صرف ایک تنظیمی آغاز بلکہ شہر کی فلاح و بہبود کے لیے ایک متحدہ عزم کی علامت بن کر ابھری۔

Post a Comment

Previous Post Next Post