نرمل: 12 اپریل 2026ء
تلنگانہ انٹرمیڈیٹ بورڈ کے سالانہ نتائج میں ضلع نرمل کی ہونہار اور باصلاحیت طالبہ خنساء عالیہ بنت محمد یونس نے اپنی خداداد صلاحیتوں اور انتھک محنت کا لوہا منواتے ہوئے ایک ایسی تاریخی کامیابی حاصل کی ہے جس نے تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑادی ہے۔ خنساء عالیہ نے فرسٹ ایئر کے مجموعی 440 نشانات میں سے 439 نمبرات حاصل کر کے نہ صرف اپنی علمی برتری ثابت کی بلکہ ریاست کے ٹاپرز کی فہرست میں اپنا نام درج کروا کر ضلع کا نام روشن کر دیا۔ ان کے میمورنڈم آف مارکس (Memo) کے مطابق تقریباً تمام مضامین میں سو فیصد نمبرات ان کی تعلیمی لگن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اس غیر معمولی کامیابی پر آوازِ نرمل نیوز اس ہونہار بیٹی اور ان کے قابلِ فخر والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہے اور امید ظاہر کرتا ہے کہ خنساء جیسی بیٹیاں مستقبل میں قوم و ملت کا نام پوری دنیا میں روشن کریں گی۔ یہ کامیابی ضلع کے دیگر طلباء کے لیے بھی مشعلِ راہ ہے کہ محنت اور عزمِ مصمم سے ناممکن کو ممکن بنایا جا سکتا ہے
۔