مجاہدِ قوم و ملت، پیکرِ ہمدردی مہاتما جیوتی راؤ پھولے کے 199 ویں یومِ پیدائش کی شاندار تقریب: ٹی پی سی سی ریاستی جنرل سکریٹری ایمبڈی راجیشور کی شرکت


 رپورٹ: آوازِ نرمل، مورخہ 11 اپریل 2026، نمائندہ: فاضل ہاشمی — آج ہفتہ کے روز ضلع نرمل کے فاریسٹ گیسٹ ہاؤس میں عظیم سماجی مصلح اور پسماندہ طبقات کے مسیحا، مہاتما جیوتی راؤ پھولے کی 199 ویں سالگرہ انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی، جس میں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری جناب ایمبڈی راجیشور نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کر کے جیوتی راؤ پھولے کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ڈی سی سی نرمل کے جنرل سکریٹری و سرنگاپور منڈل بوتھ لیول انچارج پودوٹوری ستیش ریڈی کے ہمراہ دیگر قائدین نے پھولے کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے اور پسماندہ طبقات کی تعلیمی و سماجی ترقی کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو یاد کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے 11 اپریل 1827 کو جنم لینے والے اس عظیم مجاہد کی زندگی پر روشنی ڈالی اور خواتین کی تعلیم و بی سی طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی جدوجہد کو مشعلِ راہ قرار دیا۔ "جے پھولے، جے بھیم اور جے بھارت" کے نعروں سے گونجتی اس تقریب میں ضلع یوتھ کانگریس سکریٹری موڈیکے ملیش یادو، کڈیم منڈل صدر و آر ٹی اے ممبر تھملا ملیش یادو، وائس ایم پی پی کٹا شیام، سرنگاپور منڈل سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر ساک پلی سوریندر، این آر آئی ایڈوائزری کمیٹی ممبر پرکیکی پنڈلا سودیش، ٹاؤن کانگریس سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر فاضل ہاشمی، پتی وگنیش تیجا (ممبر آریہ ویشیہ کارپوریشن) اور ستیش ورما، نامپلی نرسیا، سنتوش سمیت کانگریس کے متعدد سرگرم کارکنان اور معززینِ شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے مہاتما جیوتی راؤ پھولے کی مشن کو آگے بڑھانے کا اعادہ کیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post