روڈ سیفٹی مہم: ضلع نرمل میں 13 اپریل سے 'ارائیوا لائیو ویک' کا آغاز، کلکٹر ابھیلاشا ابھینو کی صدارت میں جائزہ اجلاس
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز | 10 اپریل 2026 | نمائندہ: فاضل ہاشمی — حکومتِ تلنگانہ کے زیرِ اہتمام عوامی فلاح و بہبود کے پروگرام 'پراجا پالنا–پراگتی پرانالیکا' کے ایک حصے کے طور پر ضلع کلکٹر ابھیلاشا ابھینو نے اعلان کیا ہے کہ ضلع بھر میں 13 تاریخ سے "ارائیوا لائیو ویک" کا نہایت ہی منظم اور پر اثر انداز میں انعقاد عمل میں لایا جائے گا؛ اس عظیم الشان مہم کی کامیابی کے لیے ریاست کے چیف سکریٹری رام کرشن راؤ اور ڈی جی پی شیودھر ریڈی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تمام اضلاع کے کلیدی عہدیداروں کے ساتھ ایک جامع جائزہ اجلاس منعقد کیا، جس کے دوران کلکٹر ابھیلاشا ابھینو نے آگاہ کیا کہ اس مہم کا بنیادی مقصد سڑک حادثات کی شرح میں کمی لانا اور انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے جس کے لیے دیہی سطح پر گرام سبھاؤں کا انعقاد، طلبہ کی جانب سے شعور بیداری ریلیاں اور گاڑی سواروں کے لیے آنکھوں کے مفت طبی معائنے جیسے پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔ اس موقع پر ضلع ایس پی جانکی شرمیلا نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری محض قانونی ذمہ داری نہیں بلکہ ایک سماجی فریضہ ہے، جس کی ترویج سے حادثات پر قابو پایا جا سکتا ہے؛ اس اعلیٰ سطحی ویڈیو کانفرنس میں ایڈیشنل کلکٹر وینکٹیشورلو، سی پی او جیورتنم، ڈی پی او سرینواس، ڈی ای او بھوجنا، ڈی ایم ایچ او راجیندر، زیڈ پی سی ای او شنکر اور ڈی پی آر او وشنو وردھن سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کرتے ہوئے اس مہم کو کامیاب بنانے کا پختہ عزم ظاہر کیا۔