کُوچاڑی سری ہری راؤ کے ہاتھوں 119 مستحقین میں 44 لاکھ روپے مالیتی CMRF چیکس کی تقسیم


 

04 اپریل 2026ء - (نمائندہ آوازِ نرمل نیوز: فاضل ہاشمی): حلقہ اسمبلی نرمل کے غریب اور نادار خاندانوں کی امداد کے پختہ عزم کے ساتھ آج بروز ہفتہ ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں کانگریس پارٹی کے انچارج جناب کُوچاڑی سری ہری راؤ کے دستِ مبارک سے 119 مستحقین میں جملہ 44 لاکھ روپے مالیتی چیف منسٹر ریلیف فنڈ (CMRF) کے چیکس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سری ہری راؤ نے کہاکہ عوام کے مسائل کی یکسوئی اور ان کی فلاح و بہبود میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور حکومت کی جانب سے فراہم کردہ یہ مالی امداد سنگین طبی و معاشی بحران سے دوچار خاندانوں کے لیے ایک بڑا سہارا ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ ریاستی حکومت غریب پرور اسکیمات کے ثمرات کو براہِ راست حقداروں تک پہنچانے کے لیے انتھک کوششیں کر رہی ہے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو بروقت معاشی ڈھارس مل سکے۔ اس تقریب میں مقامی قائدین، پارٹی کارکنوں اور مستحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ امداد پانے والے افراد نے حکومت اور سری ہری راؤ کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے گہرے تشکر کا اظہار کیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post