نرمل میں کانگریس کا جوش و خروش: صدر پی سی سی کا والہانہ استقبال، شاندار بائیک ریلی
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
4 اپریل (نمائندہ فاضل ہاشمی): ضلع نرمل میں کانگریس پارٹی کے کارکنوں کا جوش و خروش اس وقت دیدنی رہا جب ریاستی صدر پردیش کانگریس کمیٹی (پی سی سی) جناب بمہہ مہیش کمار گوڑ اور پارٹی مبصر سچن ساونت کے دورہ نرمل کے موقع پر مقامی قیادت اور کارکنوں نے اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق، ہفتہ کے روز کونڈا پور فلائی اوور کے قریب حلقہ انچارج کوچاڈی سری ہری راؤ کی قیادت میں قائدین کا فقید المثال استقبال کیا گیا، جس کے بعد ہزاروں کی تعداد میں پارٹی کارکنوں نے ایک عظیم الشان بائیک ریلی نکالی۔ یہ بائیک ریلی شہر کی اہم شاہراہوں سے گزرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچی، جہاں کارکنوں کے فلک شگاف نعروں اور بے پناہ ہجوم نے پارٹی کی عوامی مقبولیت پر مہر ثبت کر دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قائدین نے پارٹی کی مضبوطی اور مستقبل کے عزائم کا اعادہ کیا، جبکہ کثیر تعداد میں موجود کارکنوں کی موجودگی نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے اور پارٹی کی صفوں میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔