نرمَل: بابا صاحب امبیڈکر جینتی کے موقع پر وارڈ نمبر 08 میں عظیم الشان خون کا عطیہ کیمپ، ضلع لائبریری چیئرمین ارجمند علی کی شرکت
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز بتاریخ: 14 اپریل 2026 نمائندہ: فاضل ہاشمی—بانیِ دستورِ ہند ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی جینتی کے پرمسرت موقع پر آج وارڈ نمبر 08 کرنہ پیٹ میں نمائندہ کونسلر شیخ سلمان اور سماجی کارکن نگولپو سنجیو کی قیادت میں ایک عظیم الشان خون کا عطیہ کیمپ نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد کیا گیا جس میں ضلع لائبریری چیئرمین سید ارجمند علی نے بحیثیتِ مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کیے اور شمع روشن کر کے کیمپ کا باضابطہ افتتاح کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ارجمند علی نے کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر کی زندگی انسانیت کی خدمت اور مساوات کا درس دیتی ہے اور ان کے یومِ پیدائش پر خون کا عطیہ دے کر انسانی جانوں کو بچانا ان کے تئیں بہترین خراجِ عقیدت ہے انہوں نے نوجوانوں کی اس بے مثال پہل کی ستائش کرتے ہوئے انہیں خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دی اس تقریب کو کامیاب بنانے پر نمائندہ کونسلر شیخ سلمان، نگولپو سنجیو اور ناظم خان نے تمام خون عطیہ کرنے والے نوجوانوں، معززینِ شہر اور وارڈ کے عوام کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے فلاحی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر انجام دیتے رہیں گے۔