WHAT’S HOT NOW

ads header

Business

Search This Blog

Powered by Blogger.
  • ()

About Us | YNN Awaz-E-Nirmal ​Awaz-E-Nirmal News Network (YNN) is a premier digital media platform dedicated to delivering authentic, timely, and unbiased news from Nirmal District, Telangana, and across the nation. ​Our Identity ​We are an officially registered media entity under the Ministry of MSME, Government of India (Registration No: UDYAM-TS-22-0030500). Our foundation is built on the pillars of ethical journalism and a commitment to being the voice of the people. ​Our Mission ​Authenticity: Providing news based strictly on facts and thorough verification. ​Public Advocacy: Highlighting local issues and bringing them to the attention of the concerned authorities. ​Digital Reach: Leveraging the power of social media and our web portal to keep our audience informed 24/7. ​Leadership & Presence ​Editor-in-Chief: Usman Bin Aqeel ​Head Office: Somawarpet, Nirmal, Telangana - 504106 ​Email: osmanbinaqeel12@gmail.com ​Website: awazenirmalnews.blogspot.com

Subscribe Us

Most Popular

بھینسہ: پینے کے پانی کی ابتر صورتحال، آلودہ اور زرد پانی سے عوام پریشان
عوامی خدمت کا جذبہ: نومنتخب کونسلرز کی والہانہ پذیرائی اور عہدِ نو
نظام آباد: مشیرِ حکومت محمد علی شبیر کی تقریبِ افطار میں شرکت، ملی اتحاد اور سماجی ہم آہنگی کا مظاہرہ
آوازِ نرمل کی خصوصی رپورٹ: سسکتی انسانیت اور نظام کی مجرمانہ خاموشی!
نرمل کی ہمہ جہت ترقی کے لیے سیاسی و انتظامی مشاورتی سرگرمیوں میں تیزی؛ وزیرِ ریونیو اور چیئرمین ٹی ایم آر ای آئی ایس سے وفد کی ملاقات
وارڈ نمبر 35 نرمل: نمائندہ کونسلر ذاکر حسین کی رہائش گاہ پر بابرکت دعوتِ افطار و پُر تکلف ضیافتِ طعام کا اہتمام
ضلع کلکٹر ابھیلاشم ابھینو کا امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ؛ دسویں کے امتحانات پرامن ماحول میں منعقد کرنے کی سخت ہدایت
آفت کی دستک اور زندگی کی پکار: این ڈی آر ایف (NDRF) نے نرمل کے شہریوں کو سکھائے جان بچانے کے ہنر
کانگریس کے ہاتھوں ہی ریاست کی ترقی اور خوشحالی ممکن: کوچاڈی سری ہری راؤ
عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح، منتخب نمائندے تال میل سے کام کریں: سید ارجمند علی

Life & style

Games

Sports

» »Unlabelled » گلستانِ مجلس میں ایک اور شگفتہ گل کا اضافہ: جناب محمد مجاہد علی 'صدرِ مجلس' نرمل شہر منتخب


تحریر و ترتیب: عثمان بن عقیل (ایڈیٹر ان چیف آوازِ نرمل نیوز)نرمل (پریس نوٹ): فخرِ ملت، پاسبانِ حقوقِ امت،  بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب (صدرِ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین) کی حکیمانہ بصیرت اور دور اندیش قیادت کے زیرِ سایہ، ضلع نرمل کی سیاسی و سماجی فضاؤں میں مسرت کی ایک نئی لہر دوڑ گئی ہے۔ نہایت افتخار کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ملی حمیت اور مخلصانہ جذبوں سے سرشار شخصیت، جناب محمد مجاہد علی کو ان کی بے لوث خدمات اور تحریکِ اسلامی سے وابستگی کے اعتراف میں 'صدرِ مجلس نرمل ٹاؤن' کے باوقار منصب پر فائز کیا گیا ہے۔
جناب محمد مجاہد علی، جو کہ اپنے عجز و انکسار اور بلند حوصلے کے سبب عوام کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں، اب شہرِ نرمل میں مجلسِ اتحاد المسلمین کے پرچم تلے اتحاد و مروت کی نئی تاریخ رقم کریں گے۔ ان کی شخصیت میں موجود قوم کی خدمت کا تڑپتا ہوا جذبہ اس بات کی ضمانت ہے کہ وہ مظلوموں کی ڈھارس بنیں گے اور شہر کے ہر کوچے میں سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کے لیے دن رات ایک کر دیں گے۔ انشا اللہ، ان کی یہ نئی ذمہ داری نرمل میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو ایک ایسی توانائی بخشے گی جس کی بازگشت دور دور تک سنائی دے گی۔
اس پر مسرت موقع پر 'آوازِ نرمل' کے ایڈیٹر ان چیف عثمان بن عقیل اور تمام محبانِ مجلس، جناب محمد مجاہد علی کو اس گراں قدر اعزاز پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے دستِ دعا دراز کرتے ہیں:
تِرے عزم و عمل سے آئے گی شہر میں اک نئی رنگت
خدا تجھ کو عطا کر دے عوامی خدمت کی وہ عظمت
ہم دعاگو ہیں کہ باری تعالیٰ انہیں اس کٹھن سفر میں استقامت عطا فرمائے اور وہ عوامی خدمت کے اس مشن میں سرخرو رہیں۔ یقیناً ان کا انتخاب نرمل کی سیاست میں ایک خوشگوار تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، جہاں سیاست کا مقصد محض اقتدار نہیں بلکہ 'خالق کی خوشنودی اور مخلوق کی خدمت' ہوگا



«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

Leave a Reply