محمد مجاہد علی مجلس نرمل کے ٹاؤن صدر منتخب، عوام کی جانب سے پرجوش خیر مقدم اور والہانہ شال پوشی
ایڈیٹر ان چیف: عثمان بن عقیل (رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز): مجلس اتحاد المسلمین کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے عوامی نبض کو پہچاننے والے مخلص لیڈر جناب محمد مجاہد علی کو مجلس اتحاد المسلمین نرمل ٹاؤن کا صدر مقرر کیے جانے پر شہر میں جشن کا سماں ہے اور عوام کے مختلف طبقات کی جانب سے اس فیصلے کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں آج شہر کے معززین اور یوتھ لیڈرز جن میں سید امام الدین (یونیک اسٹیشنری)، عامر سیف (یوتھ لیڈر)، انکسار (بزنس مین)، شعیب مرزا (بزنس مین) اور شیخ عرفان (آٹو اسپیئر پارٹس) شامل تھے، نے نو منتخب ٹاؤن صدر کی قیام گاہ پر پہنچ کر عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کی روایتی انداز میں شال پوشی و گل پوشی کی اور شاندار استقبال کیا۔ مسلسل تین مرتبہ کونسلر منتخب ہو کر عوامی خدمت کی ہیٹ ٹرک کرنے والے مجاہد بھائی کی اس نئی سیاسی ذمہ داری پر عوامی حلقوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اب نرمل ٹاؤن میں جماعت کی جڑیں مزید گہری ہوں گی اور عوامی مسائل کے حل میں ایک نئی اور توانا آواز شامل ہوگی۔
Tag:




No comments: