WHAT’S HOT NOW

ads header

Business

Search This Blog

Powered by Blogger.
  • ()

About Us | YNN Awaz-E-Nirmal ​Awaz-E-Nirmal News Network (YNN) is a premier digital media platform dedicated to delivering authentic, timely, and unbiased news from Nirmal District, Telangana, and across the nation. ​Our Identity ​We are an officially registered media entity under the Ministry of MSME, Government of India (Registration No: UDYAM-TS-22-0030500). Our foundation is built on the pillars of ethical journalism and a commitment to being the voice of the people. ​Our Mission ​Authenticity: Providing news based strictly on facts and thorough verification. ​Public Advocacy: Highlighting local issues and bringing them to the attention of the concerned authorities. ​Digital Reach: Leveraging the power of social media and our web portal to keep our audience informed 24/7. ​Leadership & Presence ​Editor-in-Chief: Usman Bin Aqeel ​Head Office: Somawarpet, Nirmal, Telangana - 504106 ​Email: osmanbinaqeel12@gmail.com ​Website: awazenirmalnews.blogspot.com

Subscribe Us

Most Popular

بھینسہ: پینے کے پانی کی ابتر صورتحال، آلودہ اور زرد پانی سے عوام پریشان
عوامی خدمت کا جذبہ: نومنتخب کونسلرز کی والہانہ پذیرائی اور عہدِ نو
نظام آباد: مشیرِ حکومت محمد علی شبیر کی تقریبِ افطار میں شرکت، ملی اتحاد اور سماجی ہم آہنگی کا مظاہرہ
آوازِ نرمل کی خصوصی رپورٹ: سسکتی انسانیت اور نظام کی مجرمانہ خاموشی!
نرمل کی ہمہ جہت ترقی کے لیے سیاسی و انتظامی مشاورتی سرگرمیوں میں تیزی؛ وزیرِ ریونیو اور چیئرمین ٹی ایم آر ای آئی ایس سے وفد کی ملاقات
وارڈ نمبر 35 نرمل: نمائندہ کونسلر ذاکر حسین کی رہائش گاہ پر بابرکت دعوتِ افطار و پُر تکلف ضیافتِ طعام کا اہتمام
ضلع کلکٹر ابھیلاشم ابھینو کا امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ؛ دسویں کے امتحانات پرامن ماحول میں منعقد کرنے کی سخت ہدایت
آفت کی دستک اور زندگی کی پکار: این ڈی آر ایف (NDRF) نے نرمل کے شہریوں کو سکھائے جان بچانے کے ہنر
کانگریس کے ہاتھوں ہی ریاست کی ترقی اور خوشحالی ممکن: کوچاڈی سری ہری راؤ
عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح، منتخب نمائندے تال میل سے کام کریں: سید ارجمند علی

Life & style

Games

Sports

» »Unlabelled » نرمل: مجلسِ اتحاد المسلمین کی عظیم الشان دعوتِ افطار کل، ایم ایل اے محمد ماجد حسین کی آمد

 وقت کی پابندی ملحوظ رکھیں، امتِ مسلمین سے صدرِ مجلس محمد مجاہد علی کی پُرزور اپیل



خصوصی رپورٹ: عثمان بن عقیل (ایڈیٹر ان چیف، آوازِ نرمل)
  نرمل 6 مارچ مجلسِ اتحاد المسلمین شاخ نرمل کے زیرِ اہتمام کل 7 مارچ بروز ہفتہ، بمقام روبرو مسجدِ گلزار، ایک عظیم الشان 'دعوتِ افطار' کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس پروقار تقریب میں حیدرآباد کے حلقہ اسمبلی نامپلی سے تعلق رکھنے والے ممتاز مجلسی قائد اور رکنِ اسمبلی محمد ماجد حسین بطور مہمانِ خصوصی شرکت فرمائیں گے۔ شہرِ نرمل میں مجلسِ اتحاد المسلمین کی جانب سے اس یادگار تقریب کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات کو قطعیت دی جا چکی ہے، جس میں علمائے کرام، معززینِ شہر اور سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد متوقع ہے۔
​صدرِ مجلسِ نرمل محمد مجاہد علی نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہمیں ملی اتحاد، اخوت اور نظم و ضبط کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے تمام امتِ مسلمین اور فرزندانِ اسلام سے پرُزور خواہش کی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھتے ہوئے بروقت تقریب میں تشریف لائیں تاکہ افطار کے تقدس اور نظم و ضبط کو برقرار رکھا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایل اے محمد ماجد حسین کی آمد سے نرمل کے عوام میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے اور یہ تقریب شہر میں اتحاد و بھائی چارے کی ایک نئی مثال قائم کرے گی۔


«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

Leave a Reply