WHAT’S HOT NOW

ads header

Business

Search This Blog

Powered by Blogger.
  • ()

About Us | YNN Awaz-E-Nirmal ​Awaz-E-Nirmal News Network (YNN) is a premier digital media platform dedicated to delivering authentic, timely, and unbiased news from Nirmal District, Telangana, and across the nation. ​Our Identity ​We are an officially registered media entity under the Ministry of MSME, Government of India (Registration No: UDYAM-TS-22-0030500). Our foundation is built on the pillars of ethical journalism and a commitment to being the voice of the people. ​Our Mission ​Authenticity: Providing news based strictly on facts and thorough verification. ​Public Advocacy: Highlighting local issues and bringing them to the attention of the concerned authorities. ​Digital Reach: Leveraging the power of social media and our web portal to keep our audience informed 24/7. ​Leadership & Presence ​Editor-in-Chief: Usman Bin Aqeel ​Head Office: Somawarpet, Nirmal, Telangana - 504106 ​Email: osmanbinaqeel12@gmail.com ​Website: awazenirmalnews.blogspot.com

Subscribe Us

Most Popular

بھینسہ: پینے کے پانی کی ابتر صورتحال، آلودہ اور زرد پانی سے عوام پریشان
عوامی خدمت کا جذبہ: نومنتخب کونسلرز کی والہانہ پذیرائی اور عہدِ نو
نظام آباد: مشیرِ حکومت محمد علی شبیر کی تقریبِ افطار میں شرکت، ملی اتحاد اور سماجی ہم آہنگی کا مظاہرہ
آوازِ نرمل کی خصوصی رپورٹ: سسکتی انسانیت اور نظام کی مجرمانہ خاموشی!
نرمل کی ہمہ جہت ترقی کے لیے سیاسی و انتظامی مشاورتی سرگرمیوں میں تیزی؛ وزیرِ ریونیو اور چیئرمین ٹی ایم آر ای آئی ایس سے وفد کی ملاقات
وارڈ نمبر 35 نرمل: نمائندہ کونسلر ذاکر حسین کی رہائش گاہ پر بابرکت دعوتِ افطار و پُر تکلف ضیافتِ طعام کا اہتمام
ضلع کلکٹر ابھیلاشم ابھینو کا امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ؛ دسویں کے امتحانات پرامن ماحول میں منعقد کرنے کی سخت ہدایت
آفت کی دستک اور زندگی کی پکار: این ڈی آر ایف (NDRF) نے نرمل کے شہریوں کو سکھائے جان بچانے کے ہنر
کانگریس کے ہاتھوں ہی ریاست کی ترقی اور خوشحالی ممکن: کوچاڈی سری ہری راؤ
عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح، منتخب نمائندے تال میل سے کام کریں: سید ارجمند علی

Life & style

Games

Sports

» »Unlabelled » اردو صحافی عبدالعظیم کے والد محمد عبدالسلام (ریٹائرڈ اے ایس آئی) کا انتقال؛ مسجدِ گلزار میں نمازِ جنازہ اور تدفین، پریس کلب نرمل میں تعزیتی اجلاس اور دو منٹ کی خاموشی


 

نرمل: (خصوصی رپورٹ : آوازِ نرمل نیوز / ایڈیٹر ان چیف عثمان بن عقیل)
ا بتاریخ 5 مارچ نتہائی رنج و ملال کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ضلع نرمل کی ہردلعزیز شخصیت اور محکمہ پولیس کے سابق آفیسر جناب محمد عبدالسلام صاحب (ریٹائرڈ اے ایس آئی، منچریال) کا 2 مارچ 2026 کو انتقال ہو گیا۔ مرحوم ایک نہایت ہی خوش مزاج، ملن سار اور بااخلاق انسان تھے، جنہوں نے سنہ 2015 میں اپنی ملازمت سے سبکدوشی اختیار کی تھی۔ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں ہمیشہ صفِ اول میں رہے اور ان میں خدمتِ خلق کا بے پناہ جذبہ موجود تھا۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ عصر مسجدِ گلزار میں ادا کی گئی، جس میں معززینِ شہر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں، آہوں اور سسکیوں کے درمیان مسجدِ گلزار سے متصل (باجو) قبرستان میں ان کی تدفین عمل میں آئی۔
​ان کے انتقال کی افسوسناک خبر موصول ہوتے ہی پریس کلب نرمل میں ایک ہنگامی تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر پریس کلب کے صدر شری دھر راسام، سینئر جرنلسٹ سیم شکیل، مقیم، عبدالعظیم، محمد سلمان شیخ، وسیم اللہ، اور گزری رپورٹرز سمیت تمام مقامی صحافیوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مرحوم کے احترام میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ صحافتی برادری نے اردو صحافی جناب عبدالعظیم اور ان کے بھائی جناب عبدالعلیم سمیت تمام سوگوار اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کے پسماندگان میں دو فرزندان اور دو صاحبزادیاں شامل ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔ (آمین)

«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

Leave a Reply