انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح: ایس پی ڈاکٹر جی۔ جانکی شرمیلا کی شاہراہوں پر ڈرائیوروں سے والہانہ ملاقات۔
رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز (ایڈیٹر عثمان بن عقیل)
ضلع نرمل کی متحرک اور عوام دوست پولیس کی جانب سے سڑک حادثات کی روک تھام اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے 'ارائیو الائیو 2026' کے عنوان سے ایک بے مثال اور ہمدردانہ مہم کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے تحت گنجال ٹول پلازہ پر منعقدہ ایک خصوصی بیداری پروگرام میں ضلع ایس پی ڈاکٹر جی۔ جانکی شرمیلا صاحبہ (IPS) نے خود شرکت کر کے اس مہم کو چار چاند لگا دیے۔ نہایت ہی مشفقانہ اور شیریں لہجے میں طویل مسافت طے کرنے والے لاری ڈرائیوروں سے مخاطب ہوتے ہوئے ایس پی صاحبہ نے انہیں تھکن کی حالت میں گاڑی نہ چلانے اور ہر چار سے پانچ گھنٹے کے سفر کے بعد لازمی طور پر کچھ دیر آرام کرنے کا قیمتی مشورہ دیا، تاکہ وہ اپنے گھروں تک بحفاظت پہنچ سکیں۔ اس موقع پر پولیس حکام کی جانب سے ڈرائیوروں کی تواضع چائے اور پانی سے کی گئی، جو کہ محکمہ پولیس کے ایک نئے اور ہمدرد چہرے کی عکاسی کرتا ہے۔ ڈاکٹر جانکی شرمیلا کی اس مدبرانہ قیادت اور عوامی تحفظ کے تئیں ان کی اس فکر کو عوامی حلقوں میں بے حد سراہا جا رہا ہے، جہاں اے ایس پی راجیش مینا، اے ایس پی سائی کرن اور دیگر پولیس افسران نے بھی اپنی موجودگی سے اس عزم کو دہرایا کہ عوام کی سلامتی ہی پولیس کا اصل نصب العین ہے

۔
Tag:

No comments: