نرمل: اقلیتی ٹاؤن صدر محمد عبدالمتین کی رہائش گاہ پر جشنِ فتح؛ انچارج حلقہ سری ہری راؤ کے ہاتھوں نو منتخب کونسلرز کی پروقار گلپوشی و تہنیت
نرمل: (رپورٹ: فاضل ہاشمی، نمائندہ آوازِ نرمل نیوز | ایڈیٹر: عثمان بن عقیل)
شہرِ نرمل کے اقلیتی ٹاؤن صدر محمد عبدالمتین کی رہائش گاہ آج سیاسی گہما گہمی اور جشنِ فتح کا مرکز بنی رہی، جہاں کانگریس پارٹی کے قد آور قائد و انچارج حلقہ سری ہری راؤ کی خصوصی موجودگی میں بلدی انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے چاروں وارڈوں کے کونسلرز کے اعزاز میں ایک پروقار تہنیتی تقریب منعقد کی گئی، جس میں ضلع لائبریری چیرمین ارجمند علی، نرمل اگریکلچر مارکیٹ کمیٹی چیرمین سوما بھیم ریڈی، پی سی سی اقلیتی جنرل سکریٹری اظہر حسین اور ضلع اقلیتی صدر جنید میمن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے جیت کی خوشیاں بانٹیں اور سری ہری راؤ کے ہاتھوں وارڈ نمبر 20، 21، 22 اور 35 سے عوامی اعتماد حاصل کرنے والے نو منتخب کونسلرز محمد رفیع، عرفان الدین، عمران اللہ اور محمد زاکر کی شاندار گلپوشی و شال پوشی کی گئی اور انہیں عوامی خدمت کے مشن کو تندہی سے آگے بڑھانے کی تاکید کی گئی۔ اس پرکشش محفل میں سینئر قائدین مرلی، اعجاز حسین، الطاف احمد خضر، ارشد قریشی، سلیم، عمران الدین اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کر کے نو منتخب نمائندوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور محمد عبدالمتین کی رہائش گاہ پر منعقدہ اس سیاسی نشست کو اتحاد و یکجہتی کی علامت قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہر کی ہمہ جہت ترقی اور عوامی مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل کانگریس پارٹی کا اولین مشن رہے گا۔
Tag:




No comments: