نرمل: میونسپل وائس چیئرمین اپلا گنیش چکرورتی کی مسلم ایکتا سنگھ کی جانب سے شاندار گلپوشی


 نرمل (رپورٹ: فاضل ہاشمی | تحریر: عثمان بن عقیل): نرمل میونسپلٹی کے وائس چیئرمین اپلا گنیش چکرورتی کی مسلم برادری کی جانب سے ایک پُروقار تہنیتی تقریب منعقد کی گئی، جس میں مسلم ایکتا سنگھ کے صدر اور کانگریس پارٹی کے نوجوان قائد شیخ مجاہد کے ہاتھوں وائس چیئرمین کی شاندار گلپوشی اور تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ مجاہد نے میونسپلٹی کے تمام 42 وارڈوں کی ہمہ جہت ترقی پر زور دیا اور مطالبہ کیا کہ خاص طور پر قرانہ پیٹ اور شیخ صاحب پیٹ کے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ میونسپل کونسلر انتخابات میں مسلم ایکتا سنگھ نے تمام وارڈوں میں بھرپور سیاسی تعاون فراہم کیا ہے، لہٰذا اس نمائندگی کے اعتراف میں سوسائٹی کے ارکان کو میونسپلٹی میں بطور 'کو-آپشن ممبر' شامل کیا جائے۔ اس تہنیتی پروگرام میں تنظیم کے نائب صدر عبداللہ ساجد، جنرل سکریٹری الماس، ٹاؤن صدر مسیب، معیز اور سوشل میڈیا انچارج فاضل ہاشمی سمیت دیگر اہم اراکین نے شرکت کی

۔

Post a Comment

Previous Post Next Post