مجلسِ بلدیہ نرمل کا غریب پرور اقدام: وائس چیئرمین کے اعلان کے بعد 'تائی بازار' ٹیکس کا خاتمہ، سٹریٹ وینڈرز کو بڑی راحت
ایڈیٹر ان چیف: عثمان بن عقیل
نرمل: (نمائندہ آوازِ نرمل نیوز، فاضل ہاشمی) بلدیہ نرمل کے زیرِ اہتمام منعقدہ جنرل باڈی کے حالیہ اجلاس میں عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے وائس چیئرمین مجلسِ بلدیہ نے ایک دور رس اور مستحسن فیصلہ سناتے ہوئے شہر کے غریب سٹریٹ وینڈرز اور خردہ تاجروں پر عائد 'تائی بازار وسودھا' نامی گراں بار ٹیکس کو فی الفور منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد اب کسی بھی چھوٹے تاجر کو اس ضمن میں کوئی رقم ادا کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔ اس فیصلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے وائس چیئرمین نے واضح کیا کہ تائی بازار کی وصولی اب غیر قانونی قرار پاتی ہے، لہٰذا تمام محنت کش طبقہ اور ریڑھی بان کل سے مکمل یکسوئی کے ساتھ اپنا روزگار جاری رکھیں اور کسی بھی شخص کو اس مد میں ایک روپیہ بھی ادا نہ کریں، کیونکہ انتظامیہ نے غریبوں کی معاشی کمر توڑنے والے اس ظالمانہ نظام کا قلع قمع کر دیا ہے۔
Tag:




No comments: