WHAT’S HOT NOW

ads header

Business

Search This Blog

Powered by Blogger.
  • ()

About Us | YNN Awaz-E-Nirmal ​Awaz-E-Nirmal News Network (YNN) is a premier digital media platform dedicated to delivering authentic, timely, and unbiased news from Nirmal District, Telangana, and across the nation. ​Our Identity ​We are an officially registered media entity under the Ministry of MSME, Government of India (Registration No: UDYAM-TS-22-0030500). Our foundation is built on the pillars of ethical journalism and a commitment to being the voice of the people. ​Our Mission ​Authenticity: Providing news based strictly on facts and thorough verification. ​Public Advocacy: Highlighting local issues and bringing them to the attention of the concerned authorities. ​Digital Reach: Leveraging the power of social media and our web portal to keep our audience informed 24/7. ​Leadership & Presence ​Editor-in-Chief: Usman Bin Aqeel ​Head Office: Somawarpet, Nirmal, Telangana - 504106 ​Email: osmanbinaqeel12@gmail.com ​Website: awazenirmalnews.blogspot.com

Subscribe Us

Most Popular

بھینسہ: پینے کے پانی کی ابتر صورتحال، آلودہ اور زرد پانی سے عوام پریشان
عوامی خدمت کا جذبہ: نومنتخب کونسلرز کی والہانہ پذیرائی اور عہدِ نو
نظام آباد: مشیرِ حکومت محمد علی شبیر کی تقریبِ افطار میں شرکت، ملی اتحاد اور سماجی ہم آہنگی کا مظاہرہ
آوازِ نرمل کی خصوصی رپورٹ: سسکتی انسانیت اور نظام کی مجرمانہ خاموشی!
نرمل کی ہمہ جہت ترقی کے لیے سیاسی و انتظامی مشاورتی سرگرمیوں میں تیزی؛ وزیرِ ریونیو اور چیئرمین ٹی ایم آر ای آئی ایس سے وفد کی ملاقات
وارڈ نمبر 35 نرمل: نمائندہ کونسلر ذاکر حسین کی رہائش گاہ پر بابرکت دعوتِ افطار و پُر تکلف ضیافتِ طعام کا اہتمام
ضلع کلکٹر ابھیلاشم ابھینو کا امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ؛ دسویں کے امتحانات پرامن ماحول میں منعقد کرنے کی سخت ہدایت
آفت کی دستک اور زندگی کی پکار: این ڈی آر ایف (NDRF) نے نرمل کے شہریوں کو سکھائے جان بچانے کے ہنر
کانگریس کے ہاتھوں ہی ریاست کی ترقی اور خوشحالی ممکن: کوچاڈی سری ہری راؤ
عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح، منتخب نمائندے تال میل سے کام کریں: سید ارجمند علی

Life & style

Games

Sports

» »Unlabelled » نورانی محفل اور ضیافتِ عام: آر آر گارڈن نرمل میں 10 روزہ ختمِ قرآن کا پُرکشش اختتام




نرمل (نامہ نگار): رمضان المبارک کی پرنور ساعتوں میں گلشنِ اسلام کی رونقیں اس وقت دوبالا ہو گئیں جب آر آر گارڈن کے زیرِ اہتمام منعقدہ 10 روزہ خصوصی نمازِ تراویح کا شاندار اختتام ایک عظیم الشان "دعوتِ افطار و طعام" کے ساتھ عمل میں آیا۔ تقریب کا آغاز غروبِ آفتاب سے قبل مسجدِ یحییٰ کے امام و خطیب حضرت مولانا کاشف کی رقت انگیز اور رُوح پرور دعا سے ہوا، جس نے مجمع پر رقت طاری کر دی۔ جوں ہی افطار کا وقت ہوا، تمام حاضرین نے سنتِ نبوی کے مطابق روزہ افطار کیا اور پھر عثمان بن عقیل کی پرسوز و سحر انگیز اذانِ مغرب کی صداؤں پر نمازِ مغرب باجماعت ادا کی گئی۔

​نماز کے فوراً بعد تمام روزہ داروں اور مہمانوں کے لیے نہایت شاہانہ اور معقول طعام کا انتظام رہا۔ بعد ازاں، رات ٹھیک 9:00 بجے نمازِ تراویح کی روح پرور محفل جمی، جس میں مرحوم بشیر مولوی کے دو صاحبزادگان (نواسے) نے اپنی شیریں آواز میں مکمل قرآنِ کریم سنانے کی سعادت حاصل کی۔ اس مبارک موقع پر مولانا امتیاز (امام و خطیب مسجدِ تاج) نے بارگاہِ الٰہی میں ملتِ اسلامیہ کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔

​اختتامی مرحلے پر عبدالرحیم (پروپریٹر آر آر گارڈن) نے دونوں حفاظِ کرام اور مولانا امتیاز کی شال پوشی اور گل پوشی کرتے ہوئے انہیں بیش بہا تحائف سے نوازا، جبکہ نرمل کی معروف شخصیات اور عوام نے بھی کثیر تعداد میں آگے بڑھ کر ان حفاظ کی گل پوشی کی۔ مزید برآں، ان دس دنوں میں شب و روز خدمات انجام دینے والے جاں نثار معاونین بشمول عیسیٰ لطیف بیگ (ای ایف ڈی پروپریٹر)، عثمان بن عقیل (یافائی سی ٹی وی سکیورٹی سسٹم)، تھری اسٹار کلیم، ماجد اور آر آر گارڈن کے مینیجر عظیم کی بھی والہانہ شال پوشی کی گئی۔ آخر میں عبدالرحیم نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح یہ یادگار و روحانی تقریب امن و اخوت کے پیغام کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچی۔

«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

Leave a Reply