نرمل: (آوازِ نرمل بیورو)
ضلع ہیڈکوارٹر کے وارڈ نمبر 21 ٹیچرز کالونی میں عوامی مسائل کے فوری حل کی ایک بہترین مثال پیش کی گئی۔ یوتھ لیڈر محمد عاصم کی فعال قیادت اور وارڈ کونسلر محمد عرفان کی براہِ راست نگرانی میں آج کالونی کے نالوں کی نکاسی اور صفائی کا کام جنگی بنیادوں پر مکمل کیا گیا۔ عوامی نمائندوں کی اس خصوصی دلچسپی پر بلدیہ کے جوانوں نے بھی فوری ردعمل (Quick Response) دیتے ہوئے انتہائی تندہی کے ساتھ صفائی مہم کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ اس موقع پر مقامی عوام نے نالوں کی صفائی اور علاقے کی بہتری کے لیے کیے گئے ان اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے محمد عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی متحرک قیادت ہی علاقے کی ترقی اور عوامی راحت کی ضامن ہے۔عاصم، محمد عرفان اور میونسپل عملے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
No comments: