نرمل (بیورو رپورٹ - 20 فروری): تعلیمی شعبے کی معتبر تنظیم تلنگانہ ریکوگنائزڈ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن (ٹی آر ایس ایم اے) کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے ضلع صدر جناب جی سرینواس گوڑ کی متحرک قیادت میں نو منتخب میونسپل چیئرپرسن محترمہ اپالا کویہ اور وائس چیئرمین جناب اپالا گنیش چکرورتی سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی اور انہیں شاندار تہنیتی گلدستہ پیش کرتے ہوئے منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس اہم ملاقات کے دوران اسٹیٹ ایگزیکٹو کمیٹی ممبر جناب شبیر احمد، نیرمل ٹاؤن صدر اے سری دھر، نائب صدر جناب مجیب، معتمد جناب شیام پرکاش، ذیشان اور شیوا سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی، جہاں وفد نے شہر کی ہمہ جہت ترقی اور تعلیمی ڈھانچے کی بہتری کے لیے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا، جبکہ نو منتخب قیادت نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوامی مسائل کے حل اور شہر کی خوبصورتی کے لیے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
ایڈیٹر: عثمان بن عقیل (آوازِ نرمل نیوز
)
