برائٹ گلوبل اسکول میں قومی یومِ سائنس کی پُروقار تقریب؛ ڈاکٹر منوج بھرت الوری کا طلبہ سے بصیرت افروز خطاب
رپورٹ: عثمان بن عقیل (ایڈیٹر ان چیف، آوازِ نرمل)نرمل: 28 فروری (آوازِ نرمل بیورو رپورٹ): گاجولہ پیٹ کی معروف تعلیمی درسگاہ برائٹ گلوبل انگلش میڈیم اسکول میں آج 'قومی یومِ سائنس' کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس تقریب میں شہر کے نامور ماہرِ اعصاب ڈاکٹر منوج بھرت الوری (MD, DM Neurology) نے بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اپنے ولولہ انگیز خطاب میں ڈاکٹر صاحب نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ سائنسی فکر کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور میڈیکل و ریسرچ کے میدان میں بلند ترین اہداف مقرر کریں۔ انہوں نے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تحقیق اور جستجو کے جذبے کو بیدار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر مقامی کونسلر جناب محمد عرفان، جناب محمد ذاکر کے علاوہ سینئر سائنس فیکلٹی سنجو سر اور کلم سر نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے کامیاب انعقاد میں پرنسپل جناب مراد افروز، انصار پاشا، وجاہت، وسیم اور تمام اساتذہ نے کلیدی کردار ادا کیا۔ اس پروگرام نے طلبہ میں سائنسی علوم کے تئیں ایک نیا جوش و خول پیدا کیا اور انہیں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ذہنی طور پر تیار کیا۔
Tag:





No comments: