ممتاز استاذ غوث محی الدین کو ’نرمل ڈسٹرکٹ بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ 2026‘ کا اعزاز، خانہ پور کے سابق طلباء کی جانب سے رہائش گاہ پہنچ کر شاندار تہنیت
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز — 20 ستمبر 2026: یومِ اساتذہ کے پرمسرت موقع پر نرمل ضلع کے ممتاز استاذ اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اردو میڈیم نرمل کے معلم غوث محی الدین کو شعبہ تدریس میں نمایاں و طویل خدمات کے اعتراف میں ’نرمل ڈسٹرکٹ بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ 2026‘ سے نوازے جانے پر گورنمنٹ ہائی اسکول خانہ پور کے 2010-11 بیچ کے دسویں جماعت کے سابق طلباء کی جانب سے ایک پروقار تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا، جس کے تحت سابق طلباء پرویز، سلمان خان، عتیق، عابد، اعجاز اور منہاج نے استاذ محترم کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی شال پوشی اور گل پوشی کرتے ہوئے انہیں پرخلوص مبارکباد پیش کی اور اس موقع پر سابق طلباء نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے میدان میں طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے عظیم استاذ کا اضلاعی سطح پر اعتراف نہ صرف ان کے لیے بلکہ پوری تعلیمی برادری کے لیے باعثِ فخر ہے، انہوں نے استاذ محترم کی تعلیمی و تربیتی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور مستقبل میں بھی اسی جذبے، خلوص اور لگن کے ساتھ طلبہ کی رہنمائی جاری رکھنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔