کورٹلہ کے ہونہار انٹیلیجنس آفیسر عبدالرشید کی اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی، مختلف عوامی گوشوں سے مبارکباد



 رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز 8 اگست 2026ء — کورٹلہ شہر کے محلہ ڈاگ بنگلہ سے تعلق رکھنے والے فرض شناس اور نڈر انٹیلیجنس آفیسر عبدالرشید کو ریاستی محکمہ پولیس کی جانب سے ہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس (ASI) کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے، جس پر عوام اور متعلقہ حلقوں میں شدید مسرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ 1989 کے کانسٹیبل بیچ سے تعلق رکھنے والے عبدالرشید فی الوقت حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے انٹیلیجنس ونگ میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور اس شاندار پیشرفت کے موقع پر کریم نگر ریجن انٹیلیجنس دفتر میں منعقدہ ایک سادہ و پروقار تقریب کے دوران انٹیلیجنس ڈی ایس پی موہن اور جگتیال زونل انٹیلیجنس سرکل انسپکٹر راجندر نے ان کے شانہ پر ستارے لگا کر رسمِ رونمائی انجام دی اور ان کی بے لوث خدمات کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی، جس کی اطلاع عام ہوتے ہی شہریانِ کورٹلہ اور ان کے جملہ چاہنے والوں میں شادمانی کی لہر دوڑ گئی کیونکہ عبدالرشید ایک بہترین والی بال کھلاڑی ہونے کے علاوہ ایک انتہائی ہونہار اور بیدار مغز افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں جنھوں نے اپنی طویل اور کامیاب سروس کے دوران ماؤسٹ تحرک کے نازک دور میں خطرناک جنگل ڈیوٹی سمیت کیاٹ کمانڈو، انٹیلیجنس، کاؤنٹر انٹیلیجنس، اسپیشل برانچ اور لاء اینڈ آرڈر جیسے حساس شعبہ جات میں نمایاں اور مثالی خدمات انجام دیں اور متعدد سرکاری ایوارڈز و نقد انعامات حاصل کیے، چنانچہ ان کی اس باوقار ترقی پر محمد نعیم الدین (موظف اسسٹنٹ پروفیسر و ناظم ضلع جگتیال)، عبدالقدیر (موظف آفس سب آرڈینیٹ)، عبدالوحید (عیدگاہ مسجد)، محمد بشیر الدین حیدر (موظف پرنسپل)، محمد نظام الدین (ایگریکلچر آفیسر)، محمد علیم الدین (ایم ایم بلڈرس کریم نگر)، محمد فصیح الدین (قائد بی آر ایس)، محمد فخرالدین احمد (موظف اسکول اسسٹنٹ)، عبدالرحیم (موظف گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر)، عبدالحفیظ فردوس (گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر)، محمد یوسف، محمد الیاس (عربین جوس پوائنٹ)، عبدالطیف (موظف ہیڈ ماسٹر)، محمد عبدالشکور مجیب (انچارج پمپ ہاؤس بلدیہ)، محمد احمد الدین (سعودی عرب)، محمد عبدالوکیل (صدر ہیومن رائٹس کمیٹی ضلع نرمل)، محمد افسر (موظف اے ایس آئی اوٹنور)، محمد عبدالرؤف (ہیڈ ماسٹر)، عبدالرحمن (سیول کنٹریکٹر)، شیخ چاند، محمد افسر، محمد کریم خان، محمد صادق، محمد منیر، شیخ نعیم، محمد فصیح، محمد زبیر، عبدالخلیل (این آر آئی)، محمد علیم طاہر (این آر آئی)، عبدالغفور (پنچایت سیکرٹری)، محمد چاند پاشاہ (سینئر صحافی و صدر ملت مسلم ویلفیئر سنگھم کورٹلہ)، شیخ شعیب، محمد ارباز، محمد عبدالحفیظ، محمد جنید، محمد عبدالواجد (این آر آئی)، محمد عبدالرفیع، محمد نظام الدین، شیخ مبین، شیخ محسن، یحییٰ وجاہت، محمد رفیع، محمد ریحان، محمد عبدالخضر، محمد رضوان، محمد عمران (یو ایس اے)، محمد اسرار، محمد عابد، اکرام، شہباز، زکریا، محمد ارباز، طلحہ عاصم، طحہ قاسم کے علاوہ قاسم فیملی اور یقین پور فیملی کے اراکین نے عبدالرشید کو صمیمِ قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post