خون کا عطیہ سب سے بڑا عطیہ: تلنگانہ مسلم سنگھ کے زیرِ اہتمام نرمل میں بلڈ ڈونیشن کیمپ، شیخ احمد نے کیا خون کا عطیہ
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز | 31 اگست 2026ء | تمام عطیات میں خون کا عطیہ سب سے افضل اور عظیم الخدمت عمل ہے، اسی انسانی جذبے کے تحت نرمل شہر کے کاویری بلڈ بینک میں تلنگانہ مسلم سنگھ کے زیرِ اہتمام ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا، جہاں شیخ احمد نامی ایک نوجوان نے رضاکارانہ طور پر 'بی پازیٹو' (B+) خون کا عطیہ دیا۔ پیغمبرِ اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے یومِ ولادت کی مناسبت سے گزشتہ 15 دنوں سے یہ بلڈ ڈونیشن مہم مسلسل جاری ہے، جس کے تحت حبیب جیلانی نے عوام بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ سرکاری اسپتال یا کاویری بلڈ بینک پہنچ کر زیادہ سے زیادہ خون کا عطیہ دیں۔ اس موقع پر تنظیم کے صدر شیخ مجاہد اور نائب صدر عبد الساجد نے کہا کہ کسی ایک انسان کی جان بچانا گویا پوری انسانیت کو بچانے کے برابر ہے، لہٰذا تمام نوجوان واٹس ایپ اور سوشل میڈیا کے ذریعے ضرورت مندوں کی اطلاع ایک دوسرے تک پہنچائیں اور وقت پر خون دے کر قیمتی جانیں بچائیں۔ اس موقع پر سوسائٹی کے اراکین افروز پاشاہ خان، معیز، عمران اور دیگر نے بھی شرکت کی اور مہم کو کامیاب بنایا۔