ووٹر لسٹوں کی درستی میں غفلت نہ برتیں، 10 اگست سے قبل کارروائی مکمل کریں: عظیم بن یحییٰ


 (رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز، 5 اگست 2026ء)—تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر (CEO) کی جانب سے ووٹر لسٹوں کو شفاف اور بے داغ بنانے کے لیے جاری کردہ تازہ ترین ہدایات کے تناظر میں، سابق میونسپل چیئرمین و عوامی رہنما عظیم بن یحییٰ نے اپنے روایتی جذبۂ خدمت کو برقرار رکھتے ہوئے عوام الناس سے ایک انتہائی اہم اور مخلصانہ اپیل کی ہے، انہوں نے بلا کسی اقتدار و عہدے کے محض عوامی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے بنیادی جمہوری حق کو محفوظ بنانے میں ذرا سی بھی غفلت نہ برتیں اور 10 اگست کی مقررہ آخری تاریخ سے قبل اپنے ایس آئی آر (SIR) اور ووٹر اینومریشن فارمز میں موجود کسی بھی قسم کی غلطی، نام یا پتہ کی درستی بلا تاخیر مکمل کروا کر اپنے متعلقہ بی ایل اوز (BLOs) تک لازمی طور پر پہنچا دیں، کیونکہ اکثر انتخابات کے موقع پر ووٹر لسٹ میں نام نہ ہونے کے باعث شہری اپنے قیمتی حقِ رائے دہی سے محروم ہو جاتے ہیں، لہٰذا اس پریشانی سے بچنے کے لیے ابھی بیدار ہونا وقت کی ضرورت ہے، اور عظیم بن یحییٰ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ عوامی مسائل کی فکر اور شہریوں کی رہنمائی کے لیے کسی رسمی عہدے کی نہیں بلکہ صرف خلوصِ دل اور جذبۂ خدمت کی ضرورت ہوتی ہے، جس کے لیے وہ ہر لمحہ عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post