سابق بلدی کونسلر سید ظہیر کا انتقال: سابق وزیر الّولا اندرکرن ریڈی کی تعزیت، غمزدہ خاندان سے ملاقات
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
رپورٹ، آوازِ نرمل نیوز، نرمل: 22 جولائی 2026ء— ممتاز مقامي رہنما و سابق بلدی کونسلر سید ظہیر کے ناگہانی انتقال پر گہرے رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر الّولا اندرکرن ریڈی نے مرحوم کے رہائش گاہ پہنچ کر پس ماندگان سے تفصیلی ملاقات کی اور اس ناگہانی صدمے پر دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کو تسلی دی۔ انہوں نے مرحوم کی طویل عوامی و سماجی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید ظہیر نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود اور علاقے کی ترقی کو ترجیح دی اور ان کی رحلت سے ایک نمایاں خلا پیدا ہو گیا ہے، جبکہ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی سی سی جنرل سکریٹری و اقلیتی سیل کے ضلع صدر جنید میمن، سابق بلدی چیئرمین جی ایشور، سارنگاپور کے سابق زیڈ پی ٹی سی پتی ریڈی راجیشور ریڈی، یوتھ کانگریس کے ضلع صدر سمرسمہا ریڈی، ٹاؤن کانگریس کے صدر اکولا ہریش اور یوتھ کانگریس کے حلقہ صدر سید ارشد موجود تھے، جب کہ کانگریس پارٹی کے سینئر قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد نے بھی تدفین میں شرکت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی۔