نجی تعلیمی اداروں کی من مانی فیس اور طلبہ کا معاشی استحصال اب ناقابلِ برداشت، حقوق کے تحفظ کے لیے احتجاجی مہم کا انتباہ: بی آر ایس طلبہ تنظیم کے ضلع نائب صدر مرزا شعیب بیگ


 نرمل: 12؍ جون 2026ء (آوازِ نرمل نیوز): بھارت راشٹرا سمیتھی کی طلبہ تنظیم (BRSV) کے ضلع نائب صدر مرزا شعیب بیگ نے ضلع نرمل میں نجی تعلیمی اداروں کی بڑھتی ہوئی من مانیوں اور طلبہ کو درپیش گوناگوں مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی شعبے میں جاری ناانصافیوں اور غریب سرپرستوں کی لوٹ کھسوٹ کے خلاف ان کی تنظیم ہمیشہ صفِ اول میں رہے گی اور طلبہ کے حقوق پر کسی بھی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میڈیا نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نجی اسکولوں اور کالجوں کی انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کئی اداروں نے تعلیم جیسے مقدس پیشے کو خالص ایک کاروبار بنا دیا ہے جسے اب معاشرے میں کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے اربابِ مجاز کو انتباہ دیا کہ ان نجی اداروں کی غیر قانونی سرگرمیوں اور من مانی فیسوں کے خلاف تمام جمہوری اور آئینی راستے اختیار کرتے ہوئے ایک مؤثر احتجاجی مہم کا آغاز کیا جائے گا، اس موقع پر انہوں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام اور ضلع انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ نرمل کے نجی تعلیمی اداروں کی ان بے ضابطگیوں کا فوری نوٹس لیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائیں تاکہ غریب اور متوسط طبقے کے بچوں کا تعلیمی مستقبل محفوظ ہو سکے، انہوں نے طلبہ اور ان کے اولیائے طلبہ کو پختہ یقین دلایا کہ کسی بھی ناانصافی یا پریشانی کی صورت میں بی آر ایس طلبہ تنظیم ان کی سب سے مضبوط اور توانا آواز بن کر ابھرے گی اور انصاف کی فراہمی تک اپنی پرامن جدوجہد کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post