انچارج حلقہ نرمل کوچاڈی سری ہری راؤ کی سالگرہِ ازدواج پر مقتدر سیاسی و سماجی قائدین کی ہدیہ تبریک؛ گلپوشی و پرخلوص تہنیت کا سلسلہ
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز۔ 31 مئی 2026ء: نرمل اسمبلی حلقہ کے انچارج اور مقتدر عوامی رہنما کوچاڈی سری ہری راؤ کی سالگرہِ ازدواج کے پرمسرت موقع پر حلقہ کے سیاسی و سماجی افق پر زبردست گہما گہمی دیکھی گئی اور متعدد موثر قائدین و معززینِ شہر نے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر انہیں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے روایتی گلپوشی کی، مسرت کے اس موقع پر گلدستے پیش کرنے اور تہنیتی پیغام دینے والی مقتدر شخصیتوں میں ضلع سکریٹری ایم ڈی ذیشان علی، چیئرمین نرمل ایگریکلچرل مارکیٹنگ کمیٹی سوما بھیم ریڈی، کشن راؤ پیٹ کے سرپنچ وسنت راؤ کے علاوہ سرکردہ سیاسی رہنما سید واجد اور سمیر نمایاں طور پر شامل ہیں جنہوں نے سری ہری راؤ کی فعال سیاسی خدمات اور عوامی وابستگی کو زبردست الفاظ میں سراہا، جبکہ حلقہ انچارج کی سالگرہِ ازدواج کے باعث دن بھر قائدین، حامیوں اور معزز وابستگان کی آمد اور پرجوش مبارکبادوں کا تانتا بندھا رہا جس سے پورے سیاسی و عوامی حلقوں میں ایک منفرد جوش و خروش کا ماحول نظر آیا۔