ایس پی نرمل جانکی شرمیلا کے لیے قومی سطح کا باوقار 'اسکوچ ایوارڈ'، خواتین کے تحفظ میں مثالی خدمات کا اعتراف


 

رپورٹ: آوازِ نرمل | 09 اپریل 2026 | نمائندہ: فاضل ہاشمی، آوازِ نرمل نیوز — ضلع لائبریری چیرمین سید ارجمند نے اپنے ایک تہنیتی بیان میں ضلع ایس پی جانکی شرمیلا کو قومی سطح کے باوقار 'اسکوچ ایوارڈ' سے نوازے جانے پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ضلع نرمل کے لیے ایک عظیم اعزاز قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں پہلی بار 'ناری شکتی' (پولیس اکا) جیسے منفرد اور دور رس نتائج کے حامل پروگرام کا آغاز کر کے ایس پی جانکی شرمیلا نے خواتین کی حفاظت اور ان کی خود اعتمادی کو بحال کرنے میں جو کلیدی کردار ادا کیا ہے، یہ ایوارڈ اسی خلوص اور انتھک محنت کا ثمر ہے۔ اس خوشی کے موقع پر سید ارجمند نے ایس پی کیمپ آفس پہنچ کر موصوفہ کی شال پوشی کی اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی؛ انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کی بحالی اور بالخصوص خواتین کے تحفظ کے حوالے سے نرمل پولیس کی کارکردگی مثالی رہی ہے جس کی بدولت آج ضلع کا نام ریاست بھر میں فخر سے روشن ہوا ہے، ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ پولیس کی جانب سے عوامی خدمات اور تحفظ کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور تندہی کے ساتھ جاری رہے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post