تعلیمی افق پر درخشاں کامیابی: دخترِ شیخ مجیب احمد نے دسویں کے نتائج میں نمایاں مقام حاصل کر لیا

نرمل: 30 اپریل، 2026 (نمائندہ آوازِ نرمل نیوز)
تعلیمی میدان میں محنت اور لگن کبھی رائیگاں نہیں جاتی، اس کا عملی ثبوت ضلع نرمل کی ہونہار طالبہ اور شہر کے معروف ایور گرین ہوٹل کے مالک شیخ مجیب احمد کی صاحبزادی زوفشاں نرگس نے فراہم کیا ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ ثانوی تعلیمی امتحانات (SSC) کے سالانہ نتائج میں زوفشاں نرگس نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرسٹ گریڈ (A Grade) کے ساتھ شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ طالبہ نے نہ صرف زبانوں میں اعلیٰ ترین نمبرات حاصل کیے بلکہ تمام مضامین میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے مجموعی طور پر بہترین نشانات کے ساتھ کامیابی کا پرچم بلند کیا ہے۔ اس پُر مسرت موقع پر معززینِ شہر اور علمی و ادبی حلقوں کی جانب سے شیخ مجیب احمد کو ہدیہ تبریک پیش کیا جا رہا ہے۔ آوازِ نرمل نیوز کی ٹیم اس ہونہار بیٹی کی کامیابی پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درخشاں مستقبل اور مزید تعلیمی ترقیات کے لیے دعا گو ہے۔ بلاشبہ ایسی ہونہار طالبات قوم کا سرمایہ اور نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post