نرمل: فضیلتِ علم کی روشن علامت، ممتاز صدر معلمہ ابرار فاطمہ تمکین کی یادگار وداعی تقریب




 رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز، 25 اپریل 2026: خطۂ نرمل کی تعلیمی تاریخ کا وہ معتبر نام جس نے اپنی حیاتِ مستعار کی چالیس بہاریں نونہالانِ قوم کی آبیاری میں صرف کر دیں، یعنی محترمہ ابرار فاطمہ تمکین (صدر معلمہ ایم پی پی ایس گاجل پیٹ، اردو میڈیم)، اپنی طویل اور مثالی ملازمت کے بعد وظیفۂ حسنِ خدمت پر سبکدوش ہونے جا رہی ہیں؛ اسی مناسبت سے ایک ایسی پُر شکوہ اور یادگار "وداعی تقریب" کا انعقاد عمل میں آیا جس نے شرکاء کے دلوں کو موہ لیا، اس محفل کی صدارت ڈاکٹر ساجد معراج (مدرس و جنرل سکریٹری ٹی ایس پی ٹی اے) نے فرمائی جبکہ معزز مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد ظہیر الدین، جناب انصار احمد ساحل، جناب شکیل انجم اور جناب محمد معین الدین نے اپنی موجودگی سے وقار بخشا؛ مقررین نے محترمہ کی شخصیت کو "خلوصِ پیکر" سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ 1987 میں موضع سانگوی سے شروع ہونے والا یہ بے داغ سفر، دیانت اور فرض شناسی کی وہ معراج ہے جس کی بدولت انھیں منڈل اور ضلعی سطح پر 'بہترین معلمہ' کے اعزازات سے نوازا گیا؛ ڈاکٹر ساجد معراج نے اپنے پُر مغز صدارتی کلمات میں کہا کہ اسکول ایک ایسی شفیق ہستی سے محروم ہو رہا ہے جن کا منفرد اندازِ تدریس اور بچوں کے تئیں والہانہ محبت ایک عہد کی یاد دلاتی رہے گی، جبکہ ناظمِ اجلاس انصار احمد ساحل نے ان کی خدمات کو نئی نسل کے لیے ایک مشعلِ راہ قرار دیا؛ تقریب کے آخری لمحات میں اساتذہ اور رفقائے کار کی جانب سے محترمہ کی والہانہ گلپوشی، شالپوشی اور بیش قیمت تحائف کے ذریعے انھیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا، اس موقع پر ناظمہ بیگم، محوین تبسم اور عبد الوحید سمیت محبین کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے محترمہ کی علمی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post