نئی نسل کی تعلیمی بیداری اور صحت مند معاشرے کی سمت ایک اہم قدم: قصبہ کولی بانڈا میں 'اکشرا ابھیان' کا پُروقار آغاز
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
23 اپریل 2026ء—رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز— آوازِ نرمل نیوز کے مطابق قصبہ کولی بانڈا کے آنگن واڑی مرکز میں ’اکشرا ابھیان‘ اور ’پوشن پکھواڑا‘ پروگرام کا انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے ایم آئی ایم ٹاؤن صدر جناب محمد مجاہد علی نے شرکت کی اور اپنے ولولہ انگیز خطاب میں وہاں موجود خواتین کو تاکید کی کہ وہ اپنے بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر دیں کیونکہ تعلیم ہی وہ واحد راستہ ہے جو قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے، اس کے بعد انہوں نے باقاعدہ طور پر اکشرا ابھیان مہم کا آغاز کیا جبکہ اس موقع پر آنگن واڑی اساتذہ راجامنی، بھاگیا، رتنامالا، شکنتلا اور جناب نعیم اللہ خان بھی موجود تھے جنہوں نے اس تعلیمی و فلاحی مشن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور عوامی بیداری کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔