غریبوں کی ہمدرد صرف کانگریس، آنے والے انتخابات میں جیت ہی ہمارا واحد مقصد: ایمبادی راکیش



 رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز | بتاریخ: 13 اپریل 2026 | نمائندہ: فاضل ہاشمی — نرمل کے لکشمن چندہ منڈل میں منعقدہ ایک اہم بوتھ لیول اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی سی سکریٹری و منڈل انچارج ایمبادی راکیش راجنا نیلابائی نے بڑے پر اعتماد لہجے میں کہا کہ غریب اور مستحق خاندانوں کے دکھ درد میں شریک رہنے والی اگر کوئی جماعت ہے تو وہ صرف اور صرف کانگریس ہے، انہوں نے ضلع صدر ویڈما بوجو پٹیل کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے کارکنوں کو ہدایت دی کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب متحد ہو کر آنے والے ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی انتخابات کو اپنا ہدف بنائیں اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں، اس موقع پر راکیش راجنا اور دیگر معزز قائدین کی شاندار گلپوشی اور سدبھاؤنا سمن کیا گیا جبکہ اجلاس میں نرمل مارکیٹ کمیٹی کے وائس چیئرمین ایٹلا سرینواس، منڈل صدر وڈنالا راجیشور، سابق نائب صدر کونڈرا نریش ریڈی، سینئر قائدین پاروپلی پرتاپ ریڈی، باپٹلا آشننا اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے پارٹی کو گراس روٹ سطح پر مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post