ڈی سی سی صدر ویڈما بوجو پٹیل کے ہاتھوں تقرر نامہ کی حوالگی؛ خاناپور میں تہنیتی تقریب


 رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز | 18 اپریل 2026 | نمائندہ: فاضل ہاشمی— آج نرمل ضلع کے حلقہ خاناپور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ضلع کانگریس کمیٹی (DCC) کے صدر جناب ویڈما بوجو پٹیل نے ڈاکٹر جیشری کو ضلع کانگریس 'ڈاکٹر سیل' کی چیئرپرسن کے عہدے کا باقاعدہ تقرر نامہ پیش کیا۔ اس اہم ذمہ داری کی تفویض پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر جیشری نے کہا کہ وہ پارٹی کی جانب سے ان پر کیے گئے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔ انہوں نے اپنی تقرری پر وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی، ٹی پی سی سی صدر بمہ مہیش کمار گوڈ، ریاستی چیئرمین ڈاکٹر راجیو، وائس چیئرمین ڈاکٹر ابھیشیک، ڈی سی سی صدر بوجو پٹیل اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر ایس وینو گوپال چاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ کانگریس پارٹی کی نظریاتی مضبوطی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت کریں گی۔ اس موقع پر کانگریس کے دیگر قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے نومنتخب چیئرپرسن کو مبارکباد پیش کی۔


Post a Comment

Previous Post Next Post