انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح: ضلع ایس پی جگتیال شری اشوک کمار کا 'ارائیو الائیو' پروگرام سے کلیدی خطاب






 رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز — 18 اپریل 2026: ریاستی حکومت کے 99 روزہ پبلک ایڈمنسٹریشن پروگریس پلان کے ایک اہم جز کے طور پر آج ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر جگتیال میں "ارائیو الائیو" مہم کے تحت فرسٹ ریسپونڈرز کے لیے سی پی آر اور ابتدائی طبی امداد کے تربیتی پروگرام کا پروقار انعقاد عمل میں آیا جس میں ضلع ایس پی شری اشوک کمار (IPS) نے واشگاف انداز میں کہا کہ حادثات کے دوران بروقت طبی امداد کی فراہمی انسانی زندگی بچانے میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حادثے کے بعد کا پہلا گھنٹہ "گولڈن آور" ہوتا ہے جس میں اگر سائنسی طریقوں سے متاثرہ شخص کی مدد کی جائے تو قیمتی جانوں کا زیاں روکا جا سکتا ہے جبکہ ایس پی موصوف نے سوشل میڈیا کی ادھوری معلومات پر انحصار کرنے کے بجائے پیشہ ورانہ تربیت کی اہمیت پر زور دیا اور اعلان کیا کہ اب یہ تربیتی مشن گاؤں کی سطح تک ہر تھانے میں پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی "راہ ویر" اسکیم کا تذکرہ کیا جس کے تحت حادثے کے متاثرین کو فوری ہسپتال پہنچانے والے فرض شناس شہریوں کو 25,000 روپے نقد انعام اور توصیفی سند سے نوازا جائے گا جبکہ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ "گڈ سمیریٹن ایکٹ" کے تحت مدد کرنے والوں کو کسی بھی قانونی یا پولیس کارروائی کا خوف پالنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ 108 ایمبولینس کو فوری اطلاع دینا ہر باشعور شہری کا سماجی فریضہ ہے۔ اس تربیتی ورکشاپ میں ڈی ایم اینڈ ایچ او سری لتا اور طبی ماہرین نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے ہارٹ اٹیک، سن اسٹروک اور دیگر ہنگامی صورتحال میں جان بچانے کے عملی طریقے سکھائے جس میں پولیس اہلکاروں سمیت پیٹرول پمپ، ہوٹل اور دکانوں کے مالکان نے بھرپور شرکت کی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post