عوامی مسائل پر نمائندہ کونسلر محمد عرفان کی بھرپور توجہ: ضلع کلکٹر ابھیلا شا ابھینو کو یادداشت پیش
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز | 20 اپریل 2026: وارڈ نمبر 21 کے متحرک اور ہر دلعزیز نمائندہ کونسلر محمد عرفان نے آج ضلع کلکٹر ابھیلا شا ابھینو سے ملاقات کی اور انہیں ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے غریب عوام کے اہم مسائل کی جانب توجہ دلائی۔ محمد عرفان نے کلکٹر صاحبہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ "شادی مبارک" اور "کلیان لکشمی" اسکیمات کے تحت جو چیکس کافی عرصے سے زیر التوا ہیں، انہیں فوری طور پر جاری کیا جائے۔ انہوں نے کلکٹر صاحبہ کو بتایا کہ کئی مستحق خاندان ان چیکس کی اجرائی کے منتظر ہیں اور تاخیر کی وجہ سے انہیں معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نمائندہ کونسلر کی اس مخلصانہ اپیل پر ضلع کلکٹر ابھیلا شا ابھینو نے مثبت ردعمل ظاہر کیا اور یقین دلایا کہ ان رکے ہوئے چیکس کو جلد سے جلد منظور کر کے تقسیم کر دیا جائے گا۔ عوامی حلقوں نے محمد عرفان کی اس عوامی خدمت اور غریبوں کے حق کے لیے اٹھائی گئی آواز کی ستائش کرتے ہوئے انہیں ایک بہترین عوامی نمائندہ قرار دیا ہے۔