رات کے اندھیرے میں انسانیت کا درخشاں ستارہ: محمد سلمان شیخ کا جرأت مندانہ اقدام


معصوم کی پکار پر تڑپ اٹھے ایم آئی ایم قائد؛ سید رضی کے ایثار نے بخشی 15 روزہ بچی کو نئی زندگی



رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز، 02 اپریل 2026: شہرِ نرمل کے سرکاری میٹرنٹی ہسپتال میں جب رات کے سناٹے میں ایک 15 روزہ معصوم بچی کی زندگی کی ڈور کمزور پڑ رہی تھی اور خون کی شدید قلت نے اپنوں کو بے بس کر دیا تھا، تب انسانیت کا ایک ایسا مسیحا نمودار ہوا جس نے ثابت کر دیا کہ خدمت کا جذبہ رات کی نیندوں سے کہیں زیادہ مقدم ہے۔ مجلسِ اتحاد المسلمین کے نوجوان اور متحرک قائد محمد سلمان شیخ نے رات کے ایک بجے ایک پریشان حال ماں 'پریتی' کی کال پر جس برق رفتاری سے لبیک کہا، وہ کسی معجزے سے کم نہ تھا؛ انہوں نے نہ صرف اپنی نیند قربان کی بلکہ فوراً ہسپتال پہنچ کر تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے صورتحال کو اپنی گرفت میں لے لیا۔ اس پورے مشن میں اصل ہیرو بن کر ابھرے 'سید رضی'، جنہوں نے محمد سلمان شیخ کی ایک آواز پر بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنا خون پیش کر کے ایثار و قربانی کی ایک ایسی داستان رقم کی جسے برسوں یاد رکھا جائے گا۔ محمد سلمان شیخ کے اس فولادی عزم اور سید رضی کے جذبۂ ایثار نے نہ صرف ایک ننھی جان کو نئی توانائی بخشی بلکہ پورے شہر کے سامنے یہ پیغام عام کیا کہ جب عزم جوان ہوں تو آدھی رات کے اندھیرے بھی خدمت کی راہ نہیں روک سکتے۔ اس موقع پر ہسپتال میں موجود لواحقین نے پرنم آنکھوں سے محمد سلمان شیخ، سید رضی اور ان کے جانثار ساتھیوں ذکی الدین، محسن خان، سونو اور فیصل کی اس ہمت افزائی اور مخلصانہ جدوجہد کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، جس نے انسانیت کے وقار کو چار چاند لگا دیے ہیں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post