نرمَل: کونسلر نمائندہ سادھم اروند کی مستعدی، گاندھی چوک پر نکاسی آب کا مسئلہ فوری حل


 نرمَل: 2 اپریل آوازِ نرمل، شہر کے مصروف ترین علاقے گاندھی چوک مین روڈ پر نالوں میں پلاسٹک اور کچرا پھنس جانے کے باعث گندہ پانی سڑک پر جمع ہو گیا تھا جس سے عوام کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، تاہم اس صورتحال کی اطلاع ملتے ہی کونسلر نمائندہ سادھم اروند نے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اپنی نگرانی میں صفائی کے کام کا آغاز کروایا اور بلدیہ عملے کے ذریعے نالوں کی مکمل صفائی کروا کر پانی کے بہاؤ کو بحال کر دیا، کونسلر نمائندہ کی اس فوری کارروائی اور عوامی خدمت کے جذبے نے شہریوں کے دل جیت لیے ہیں اور مقامی تاجروں و راہگیروں نے ان کی اس کارکردگی کو بہترین الفاظ میں سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post