"نرمل کی بیٹی کا تاریخی معرکہ: گورنمنٹ کالج کی عائشہ صدیقی نے 985 نمبرات حاصل کر کے کامیابی کی نئی تاریخ رقم کر دی!"
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
13 اپریل 2026 — رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز؛ علم و ہنر کے افق پر آج نرمل کی ایک ایسی درخشندہ ستارے نے اپنی محنت کی دھاک بٹھا دی ہے جس کی مثال دورِ حاضر میں کم ہی ملتی ہے۔ گورنمنٹ ٹی ایم آر ای ایس (TMREIS) کالج چنچولی کی انتہائی ذہین طالبہ عائشہ صدیقی بنت غلام سبحانی نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں 1000 میں سے 985 نمبرات (98.5%) حاصل کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اگر ارادے بلند ہوں تو سرکاری اسکولوں کے ٹاٹ پر بیٹھ کر بھی کامیابی کے ہمالیہ سر کیے جا سکتے ہیں۔ بغیر کسی نجی ٹیوشن یا مہنگی کوچنگ کے، عائشہ کی یہ بے مثال کامیابی ان تمام سیاست دانوں اور مقتدر حلقوں کے لیے ایک چشم کشا پیغام ہے کہ وہ سرکاری تعلیمی اداروں کی سرپرستی کریں، کیونکہ یہی وہ جگہیں ہیں جہاں سے قوم کے اصل ہیرے تراشے جاتے ہیں۔ اس مسرت کن موقع پر عائشہ کے برادرِ عزیز فیصل ذبیح نے اپنی بہن کے اس تاریخی کارنامے پر بے پناہ مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے خاندان اور پورے ضلع کے لیے باعثِ صد افتخار قرار دیا ہے۔ آوازِ نرمل نیوز اس ہونہار بیٹی، ان کے والد غلام سبحانی، اور بھائی فیصل ذبیح کو تہِ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہے اور ساتھ ہی ان تمام اساتذہ اور مخلصین کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے اس علمی سفر میں عائشہ کی رہنمائی فرمائی؛ ہم دعاگو ہیں کہ یہ بیٹی مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیوں کے نئے مینار تعمیر کرتی رہے۔