خانا پور ایم ایل اے بوجو پٹیل کے ہمراہ نو منتخب کونسلرز کی شاندار گلپوشی و تہنیتنمائندہ: فاضل ہاشمی (آوازِ نرمل نیوز) ایڈیٹر ان چیف: عثمان بن عقیل بتاریخ: 11 مارچ 2026
نرمل: (بیورو رپورٹ) نرمل اسمبلی حلقہ کے کانگریس انچارج کوچاڈی سری ہری راؤ نے زور دے کر کہا ہے کہ تلنگانہ کی حقیقی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود صرف کانگریس پارٹی کے دورِ حکومت میں ہی ممکن ہے۔ مقامی ماروتی ان ہوٹل میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران، انہوں نے خانا پور کے رکن اسمبلی و ڈی سی سی صدر بوجو پٹیل کے ساتھ مل کر کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے کونسلرز کی شال پوشی کی اور انہیں عوامی خدمت کے نئے سفر پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ بلدیہ کے منتخب نمائندے شہر کی تعمیر و ترقی اور مقامی مسائل کے حل کے لیے دن رات کام کریں گے۔ تقریب میں ضلع انچارج چندر شیکھر گوڑ، سابق وزیر ایلوالہ اندرا کرن ریڈی، میونسپل چیئرپرسن اپالا کاویہ، وائس چیئرمین گنیش چکرورتی، چیئرمین ضلع لائبریری ارجمند علی، چیئرمین اے ایم سی سوما بھیم ریڈی، سابق میونسپل چیئرمین گنڈرت ایشور، چیئرمین آتما کمیٹی رام ریڈی، سابق رکن اسمبلی مدھول وٹھل ریڈی، اویض، ایمبڑی راجیشور اور کانگریس کے دیگر سرکردہ قائدین و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

0 Comments