نرمل شہر میں تین روز تک مشن بھگیرتا پانی کی سربراہی مسدود: میونسپل کمشنر کا الرٹ



 

نرمل: 26 مارچ (آوازِ نرمل نیوز)
نرمل بلدیہ کے کمشنر نے آج ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے شہر کے عوام کو مطلع کیا ہے کہ مشن بھگیرتا اسکیم کے تحت ماڈیگام واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر ضروری مرمتی کاموں اور پمپ سیٹس کی دیکھ بھال (Maintenance) کے پیشِ نظر، پورے نرمل شہر میں مسلسل تین دنوں تک پانی کی سربراہی معطل رہے گی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، 28 مارچ 2026 سے 30 مارچ 2026 تک پانی کی سپلائی مکمل طور پر بند رہے گی، لہٰذا تمام شہری اس اطلاع کو ملحوظ رکھیں اور زحمت سے بچنے کے لیے پانی کا پیشگی ذخیرہ کرلیں تاکہ ان تین ایام کے دوران کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post