نرمـل: ایڈیٹر انچیف 'آوازِ نرمـل' عثمان بن عقیل کے برادرِ اصغر عدنان بن عقیل کی تقریبِ نکاح و ولیمہ کی دھوم


سیاسی و سماجی عمائدین کا ہجوم، سعودی عرب سے برادران محمد اظہر اور علی بن عقیل کی ویڈیو لنک پر شرکت

رپورٹ: ادارہ آوازِ نرمـل نیوز (26 مارچ 2026)

نرمـل (بیورو رپورٹ): ضلع نرمـل کی ممتاز صحافتی و کاروباری شخصیت، ایڈیٹر انچیف 'آوازِ نرمـل نیوز' و پروپرائٹر 'یافعی سی سی ٹی وی سیکیورٹی سسٹم' جناب عثمان بن عقیل کے برادرِ اصغر عدنان بن عقیل (سیفٹی آفیسر، سعودی عرب) کی تقریبِ نکاح و جشنِ ولیمہ گذشتہ دنوں نہایت تزک و احتشام اور روایتی وقار کے ساتھ انجام پایا۔ مرحوم ڈاکٹر عقیل بن صلاح (آیورویدک ڈاکٹر) کے فرزندِ اصغر کا عقدِ مسنون، محترم محمد عظیم (ساکن اسرا کالونی) کی صاحبزادی کے ساتھ 23 مارچ 2026 کو مسجد مستانیہ میں بعد نمازِ عصر منعقد ہوا، جس کے بعد صوفی نگر کے 'این آر فنکشن ہال' میں طعام کا شاہانہ انتظام کیا گیا۔ اگلے روز 24 مارچ کو وشواناتھ پیٹ روڈ پر واقع 'آر آر گارڈن' میں منعقدہ جشنِ ولیمہ ایک یادگار محفل ثابت ہوئی، جہاں جدید ٹیکنالوجی نے دوریوں کو قربتوں میں بدل دیا کیونکہ دولہا کے بھائیوں محترم محمد اظہر اور محترم علی بن عقیل نے سعودی عرب سے ویڈیو کال کے ذریعے تقریب میں شرکت کر کے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔

​اس پُرمسرت موقع پر سید ارجمند علی (لائبریری چیئرمین)، شیخ سلمان (سینئر لیڈر ایم آئی ایم)، ڈاکٹر ودیا لتا، مہیپال، سابق لائبریری چیئرمین راجندر، ایم اے متین (صدر مائنارٹی کانگریس)، محترم اظہر (سینئر کانگریس لیڈر)، اعجاز خان (اے کے جیولرز)، کونسلر عمران اللہ، کونسلر محمد عرفان، عظیم بن یحییٰ (سابق میونسپل چیئرمین) اور دیگر مقتدر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کر کے نوبیاہتا جوڑے کو دعاؤں سے نوازا۔ تقریب کی ایک خاص بات "بابا کیٹررز" کے لذیذ پکوان اور مثالی سروس تھی، جس کے اعتراف میں جناب عثمان بن عقیل اور جناب خلیل بن صلاح نے ان کی گل پوشی و شال پوشی کی۔ اس موقع پر بابا کیٹررز کے ذمہ داران نے انسانی ہمدردی کا ثبوت دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ غریب و مستحق لڑکیوں کی شادیوں میں اپنی خدمات بلا معاوضہ انجام دیں گے، جس کی تمام حاضرین نے ستائش کی۔

​تقریب کی کامیابی میں یافعی خاندان کے ارکان اور معزز رشتہ داروں نے کلیدی کردار ادا کیا۔ محترم محمود علی خان، محترم یونس علی خان، محترم مظہر علی خان اور محترم محمد علی خان نے اپنا قیمتی وقت نکال کر تمام انتظامات کو اپنی نگرانی میں مثالی بنایا اور ان کی انتھک محنت نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ ان کے ہمراہ عادل بن صلاح، خلیل بن صلاح، مزمل بن صلاح، طیب بن صلاح، ہلال بن صلاح، عبداللہ بن عقیل اور عبود بن عقیل نے تمام مہمانوں کا پُرتپاک استقبال کیا اور تقریب میں شرکت پر سب کا شکریہ ادا کیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post