عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح، منتخب نمائندے تال میل سے کام کریں: سید ارجمند علی


رپورٹ: فاضل ہاشمی (نمائندہ) زیرِ نگرانی: عثمان بن عقیل (ایڈیٹر ان چیف) آوازِ نرمل نیوز
تاریخ: 13 مارچ، 2026
حکومت کے 99 روزہ 'پبلک گورننس پروگریس پلان' کے تحت ضلع نرمل میں منعقدہ اورینٹیشن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ لائبریری چیئرمین سید ارجمند علی نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد عوامی مسائل کا فوری حل اور فلاحی اسکیموں کی نچلی سطح تک رسائی ہے۔ انہوں نے کونسلرز اور سرپنچوں پر زور دیا کہ وہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر باہمی تال میل کے ساتھ وارڈوں کی ترقی اور حکومتی ثمرات کو مستحقین تک پہنچانے کے لیے کام کریں۔ اس موقع پر منتخب عوامی نمائندوں کی ذمہ داریوں اور ترقیاتی منصوبوں کی شفاف عمل آوری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ ضلع کی مجموعی ترقی کو یقینی بنایا جا سک
ے۔

Post a Comment

0 Comments