نظام آباد: مشیرِ حکومت محمد علی شبیر کی تقریبِ افطار میں شرکت، ملی اتحاد اور سماجی ہم آہنگی کا مظاہرہ


نظام آباد (رپورٹ: فاضل ہاشمی، نمائندہ آوازِ نرمل):
نظام آباد یونٹ کے زیرِ اہتمام منعقدہ ایک خصوصی افطار پارٹی میں ریاستِ تلنگانہ کے مشیر برائے حکومت محمد علی شبیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور اسے ملی اتحاد کی ایک بہترین مثال قرار دیا۔ اس موقع پر نظام آباد کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ آوازِ نرمل (YNN) کے نمائندے فاضل ہاشمی اور معروف سماجی شخصیت محمد الماس بھی موجود تھے۔ افطار کے دوران ایک خوشگوار اور مخلصانہ منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب فاضل ہاشمی اور محمد الماس نے محمد علی شبیر کی خدمت میں کھجور پیش کر کے ان کا روزہ افطار کروایا۔
محمد علی شبیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں غریبوں کی امداد اور باہمی ہمدردی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے نظام آباد یونٹ کے منتظمین کو اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ اس تقریب میں فاضل ہاشمی کی موجودگی اور کوریج نے تقریب کی سماجی اہمیت کو مزید اجاگر کیا، جسے حاضرین نے بیحد سراہا۔ یہ تقریب نہ صرف افطار تک محدود رہی بلکہ اس نے عوامی نمائندوں اور سماجی کارکنوں کے درمیان عوامی خدمت کے جذبے کو مزید تقویت بخش
ی۔
 

Post a Comment

0 Comments